ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی کا دورۂ امیٹھی چار جولائی کو متوقع 

راہل گاندھی کا دورۂ امیٹھی چار جولائی کو متوقع 

Sun, 01 Jul 2018 23:50:54    S.O. News Service

امیٹھی یکم جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی آئندہ چار جولائی کو اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کے دو روزہ دورے پر آئیں گے۔ضلع کانگریس کمیٹی امیٹھی کے ترجمان انل سنگھ نے آج بتایا کہ راہل چار اور پانچ جولائی کو امیٹھی کے دورے پر رہیں گے۔ اگرچہ ابھی ان کے دورے کی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق راہل اپنے دورے میں کسانوں کے ساتھ چوپال کرنے کے ساتھ ساتھ ایم پی فنڈ سے بنائی گئی منصوبوں کا افتتاح اور کانگریس کارکنوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔اس سے قبل راہل کو گزشتہ 14 جون کو امیٹھی کے دو روزہ دورے پر آنا تھا، مگر وہ دورہ ناگزیر وجوہات ملتوی کردیا گیا تھا ۔ 


Share: